حیدرآباد۔8۔مارچ (اعتماد نیوز)پچھلے چند دنوں سے جاری بہار کی ریاستی جماعت
آر جے ڈی میں دن بدن بغاوت کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ چنانچہ آر جے ڈی کی
جانب سے لوک سبھا امیدواروں کے اعلان کے موقع پر پاٹلی پترا حلقہ پارلیمنٹ
کے ایم پی کرپال
یادو کی جگہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے اپنی دختر
کو اس حلقہ کے امیدوار قرار دئے جانے پر برہم ہوکر انہوں نے پارٹی کی
ابتدائی رکنیت سے ‘اور اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اب وہ
بی جے پی میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔